سابق افغان صدر نے عرب امارات میں پناہ لےلی

اماراتی وزیرخارجہ نے تصدیق کردی
فوٹو: تولو نیوز

افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی متحدہ عرب امارات  پہنچ گئے۔

اماراتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اشرف غنی اور اہلخانہ کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پناہ دی ہے۔

اس سے قبل سابق افغان صدر کے بارے میں یہ اہواہیں گردش کررہیں تھی کہ وہ ازبکستان میں ہیں تاہم ازبک وزارت خارجہ نے اس کی تردید کردی تھی۔

یاد رہے کہ اشرف غنی کے قریبی ساتھی رشید دوستم کی بیٹی نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ تاجکستان کی جانب گیا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد وہ رو پوش ہوگئے تھے۔ اب اطلاع آئی ہے کہ وہ یو اے ای میں ہیں اور اس بات کی تصدیق متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے بھی کر دی ہے۔

افغان سفارتخانے نے انٹرپول سے اپیل کی ہے کہ وہ ملکی دولت لوٹ کر فرار ہونے والے اشرف غنی سے ملکی دولت واپس دلوائے۔

ASHRAF GHANI

AFGHAN TALIBAN

Tabool ads will show in this div