اعتمادایساہےجیسےلیبارٹری میں کروناکاعلاج ڈھونڈا

یاسرحسین کے سبھی دوست ایم بی بی ایس ڈاکٹربن گئے
فائل فوٹو

اداکار یاسرحسین قرنطینہ کے دوران اقراء کی کمی محسوس کرنے کے علاوہ اپنی دوستوں کی تجویز کردہ ادویات اور ٹوٹکوں سے تنگ ہیں۔

مفت کے مشوروں پر یاسر نے مزاحیہ اندازمیں انسٹااسٹوریز میں لکھا، 'کرونامثبت ہونے سے ایک بات کا اندازہ ہوا کہ میرے وہ تمام دوست جنہیں میں جاہل سمجھتا تھا، وہ تو سبھی ایم بی بی ایس ڈاکٹرز ہیں ماشاء اللہ'۔

اداکار کا کہنا ہے کہ ان کے دوست ایسی ایسی گولی بتا رہے ہیں کہ اگر وہ سب کی بتائی ہوئی ایک گولی روزانہ کھالیں تو پیٹ میں ایک نوالے کی بھی جگہ نہ بچے۔اور اعتماد ایسا ہے کہ جیسے لیبارٹری میں کرونا کا علاج ڈھونڈا ہے، پھر خود کو کووڈ پازیٹوکرواکے علاج کیا ہے اور اب مجھے بتا رہے ہیں۔

شکوہ کرنے والے یاسر نے پوسٹ کے اختتام پر پیار کے ساتھ سب کی محبت اور نیک خواہشات کیلئے تشکرکااظہاربھی کیا۔

اس سے قبل یاسرنے فالوورزکے ساتھ اپنا حال دل شیئرکرتے ہوئے بتایا کہ ان کیلئے سب سے مشکل کام اقراء سے دوررہنا ہے۔

اقراء اوریاسر کے یہاں 23 جولائی کو پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام دونوں نے کبیرحسین رکھا۔

یاسر اور اقراء والدین کے رتبے پرفائز

یاسراوراقراء کی شادی 28 دسمبر 2019 کو کراچی میں ہوئی تھی جس سے پہلے لکس اسٹائل ایوارڈز2019 کی تقریب کے دوران دوستی کے رشتے کو منگنی کے بندھن میں باندھنے والے یاسر حسین نے اقراء کو پروپوز کرنے کے بعد انہیں گلے لگا کر بوسہ دیا تھا ۔ ویڈیو وائرل ہونے پر دونوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا لیکن شوبزساتھیوں سمیت بہت سوں نے اس جوڑی کا دفاع بھی کیا۔

ویکسین نہ لگوائی ہوتی تو کیا ہوتا

یاسرسے قبل گزشتہ ماہ زرنش خان، نادیہ حسین، عدنان صدیقی ، عشنا شاہ سمیت کئی معروف شوبز شخصیات میں کرونا کی تشخیص ہوئی جو اب صحتیاب ہوچکی ہیں۔ سبھی نے انسٹا فالوورز کے ساتھ اپنے تجربات شیئرکرتے ہوئے ان سے اپنا اور اپنے پیاروں کاخیال رکھنے کی درخواست کی۔

Yasir Hussain

IQRA AZIZ

CORONA

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div