طالبان حکومت کو تسلیم کرنےسے متعلق فیصلہ وزیراعظم کاہوگا، وزیرداخلہ

چمن اور طور خم بارڈر بالکل پرسکون ہیں
Aug 18, 2021

Sheikh Rasheed Pc Isb 18-08

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/08/Sheikh-Rasheed-Pc-Isb-18-08.mp4"][/video]

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ طالبان حکومت کو تسلیم کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان ہی کریں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ افغانستان سے کوئی مہاجر ہماری طرف نہیں آرہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بارڈرز کے بارے میں انڈین میڈیاغلط بیانی کر رہا ہے لیکن چمن اور طور خم بارڈر بلکل پرسکون ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ ہم امن کے داعی ہیں، کسی کی زمین اپنے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے اور نہ ہم کسی کی زمین پر پاکستان سے مداخلت ہونے دیں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر افغانستان سے آنے والوں کو آن آرائیول ویزا دیا جائے گا جبکہ افغانستان سے آنے والے صحافیوں کو بھی ویزا دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور طالبان کو ایک میز پر لانے میں پاکستان نے بہت کردار ادا کیا۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہر کرپٹ آدمی ملک سے بھاگنے کی کوشش کرتا ہے اور عمران خان نے اشرف غنی کو سمجھانے کی بہت کوشش کی۔ ہائبرڈ وار ہمارے خلاف ہے، لوگوں کو منہ کی کھانی پڑی ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ بڑا حساس وقت ہے اور ہمیں محرم کے جلوس کا احترام کرنا چاہیے۔ عزاداران کرونا ایس او پیز پر عمل کریں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں آج 9محرم الحرام کے جلوس نکالے جا رہے ہیں جس کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

TALIBAN

Tabool ads will show in this div