شہزاد رائے کوکراچی ائرپورٹ پرنیا ٹیلنٹ مل گیا

گلوکاری کے ساتھ ساتھ سماجی خدمات میں بھی پیش پیش شہزاد رائے اس بارکراچی ائرپورٹ سے ایک نیا ٹیلنٹ اپنے فالوورز کیلئے لے کرآئے ہیں۔ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئرکرتے ہوئے شہزاد رائے نے بتایا کہ وہ جب بھی کراچی آتے ہیں تو مشتاق صاحب سے کوئی نہ کوئی گانا ضرور سنتے ہیں، اس بار سوچا کہ ساتھ ساتھ ریکارڈ بھی کرلیں۔
شادی کی انوکھی پیشکش پرشہزاد رائے کا جواب
شہزاد رائے نے پکے سروں میں پنجابی زبان میں گانا گانے والے ان صاحب کا تفصیلی تعارف تونہیں کروایا تاہم لباس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ وہاں موجود ملازمین میں سے ایک ہیں۔
View this post on Instagram
گلوکار کے فالوورز نے تبصروں میں مشتاق صاحب کیلئے تعریفی کلمات لکھے۔ متعدد نے شہزاد رائے سے درخواست کی انہیں چانس دیں کیونکہ یہ حقیقی ٹیلنٹ رکھتے ہیں ۔
اس سے قبل شہزاد رائےکو سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں ایک قلفی فروش کے ٹیلنٹ نے بیحد متاثرکیا تھا۔ہیرے کی قدرجوہری ہی جانتا ہے کے مصداق شہزاد رائے نے بھیخداداد صلاحیت کو پہچانتے ہوئے ٹوئٹرپرقلفی فروش کی تعریف کرتے ہوئے ویڈیو شیئرکی تھی جس میں قلفی فروش اپنی پراڈکٹ کی تشہیرانتہائی سریلے اندازمیں گاتے ہوئے کررہا ہے۔
Wah. Qulfi walay bhai, Kya baat ha کھاۓ بغیر مزا آ گیا pic.twitter.com/YJeimzhboJ
— Shehzad Roy (@ShehzadRoy) June 10, 2021
شہزاد رائے ٹوئٹر فالوورز سے پوچھا تھا کہ اگر کوئی جانتا ہے تو بتائے قلفی فروش کا تعلق کہاں سے ہے؟۔
بچوں کے ساتھ زیادتی اورچائلڈ لیبرسمیت مخلتف سماجی موضوعات پر آوازاٹھانے والے شہزاد رائے اقوام متحدہ کے خیر سگالی سفیر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
مسائل وہیں لیکن 'الف نون' بدل گئے
شہزاد رائے ” زندگی ٹرسٹ ” کے بینر تلے ملک میں تعلیمی معیار بہتربنانے اور سرکاری اسکولوں میں اصلاحات لانے کے لئے کوشاں ہیں۔ انہیں خدمات کے اعتراف میں 2015 میں تمغہ امتیاز اور 2018 میں ستارہ امتیاز سے نوازا جاچکا ہے۔