افغان کرنسی ویلیو بہتری کی جانب گامزن
Afghan currency gets stronger

افغانستان ميں غير يقينی صورتحال کے بعد مارکيٹ ميں افغان کرنسی نوے پيسے تک گرگئی تھی لیکن کابل پر طالبان کے پرامن ٹیک اوور اور عام معافی کے اعلان نے افغانی کرنسی کی گرتی قدر کو سنبھال لیا۔ چیئرمین فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن ملک بوستان کا کہنا ہے کہ افغانستان سے پاکستان میں روزانہ 25 سے 30 ہزار افراد آتے جاتے ہیں جو اپنی ضرورت کے مطابق ڈالر، افغان کرنسی اور پاکستانی روپیہ ساتھ رکھتے ہيں۔ ملک بوستان کا کہنا ہے کہ افغان صوبے مزار شریف پر طالبان کے کنٹرول کے بعد افغان کرنسی کا لين دين روک گيا تھا تاہم افغانستان کی موجودہ صورتحال میں افغانی کرنسی کی مانگ بڑھ سکتی ہے۔ پرامن ٹیک اوور،عام معافی کا اعلان کام کرگیا