فیصل آباد: خون کا چور رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

سول اسپتال کے بلڈ بینک میں خون کی چوری کا انکشاف

فیصل آباد سول اسپتال کے بلڈ بینک سے خون چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

اسپتال کے مطابق کے مطابق بلڈ بینک سے خون کی بوتلیں چرا کر فروخت کرنے والے ایک ملازم سے سیکورٹی گارڈ نے 7 سات بوتلیں برآمد کیں۔

سول اسپتال کے ڈاکٹر علی نے بتایا کہ گزشتہ شب 3 بجے سیکورٹی گارڈ نے لیبارٹری ٹیکنیشن کو خون کی سات بوتلیں لیجاتے رنگے ہاتھوں پکڑا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ملزم کے خلاف لاہور ڈی جی کو شکایت کردی گئی ہے اور ان سے درخواست کی گئی ہے کہ ائندہ اس ملازم کو ڈی ایچ کیو تعینات نہ کیا جائے۔

دریں اثناء پولیس نے ابتدائی کارروائی کے بعد معاملہ انٹی کرپشن کے حوالے کردے گی۔

اس حوالے سے ایک شہری کا کہنا تھا کہ لوگ خون جان بچانے کے لیے دیتے ہیں اس کی فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی ہونی چاہیے۔

مذکورہ ملازم اس سے قبل بھی خون چوری کرتے ہوئے پکڑا جاچکا تھا تاہم اس کے خلاف کوئی قابل ذکر کارروائی تاحال دیکھنے میں نہیں آئی ہے۔

Blood Theft

Caught Red-handedly

Tabool ads will show in this div