ماڈل نایاب کاقتل: ملزم کا4روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

ملزم نے سوتیلی بہن کو قتل کیا تھا
Lahore Court Police_1 فائل فوٹو

لاہور میں ماڈل گرل نایاب کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم محمد علی ناصر کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔

منگل 17اگست کو لاہور کی کینٹ کچہری میں ملزم کو سخت سیکیورٹی میں عدالت پیش کیا گیا۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے سوتیلی بہن کو قتل کیا اور ملزم سے آلہ قتل برآمد کرنا مقصود ہے اس لیے عدالت ملزم کا 14روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرے۔

لاہور میں 11 جولائی کو قتل ہونے والی معروف ماڈل نایاب کے قاتل کو اتوار 15 اگست کو گرفتار کیا گیا تھا۔ مقتولہ کو کسی اور نے نہیں بلکہ سوتیلے بھائی نے قتل کیا تھا۔

پولیس کے مطابق سوتیلے بھائی نے ماڈل کو غیرت کے نام پر قتل کیا۔ وقوعہ سے ملنے والے شواہد سے قاتل تک پہنچے۔ سوتیلے بھائی نے جھگڑے پر بہن کو تشدد کا نشانہ بنایا اور قتل کیا۔

ملزم کی جانب سے واقعہ کو زیادتی کا رنگ دینی کی کوشش کی گئی تھی، تاہم پوسٹمارٹم پورٹ میں یہ ثابت نہ ہوسکا۔

مقتولہ نایاب کے گھر پر دروازوں سے ملے فنگر پرنٹس قاتل سےمیچ ہوئے۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کے بھایئوں کے فنگر پرنٹس فورانزک لیب بھجوائے گئے تھے۔

ڈیفنس فیز فائیو میں پراسرار طور پر قتل ہونے والی 30 سالہ ماڈل نایاب کی ابتدائی فرانزک رپورٹ کے مطابق مقتولہ کو گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا۔ واقعے کا مقدمہ نایاب کے بھائی ناصر کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div