لاہور: نويں دسويں محرم کيلئے سیکيورٹی پلان جاری

موٹر سائیکل کی ڈب سواری پر پابندی
Aug 17, 2021
[caption id="attachment_2354659" align="alignnone" width="800"]Lhr Muharram procession فوٹو: آن لائن[/caption]

لاہور میں نویں اور دسویں محرم کے لیے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا جس کے تحت موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کے مطابق مخصوص علاقوں میں موبائل سروس جزوی طور پر معطل رہے گی۔

نويں اور دسويں محرم کو 605 مجالس اور 125 جلوس برآمد ہوں گے۔ 9محرم کو 8ہزار اور يوم عاشور پر 10ہزار سے زائد جوان فرائض انجام دیں گے۔

سیکیورٹی پر 14ایس پیز، 34ڈی ایس پیز ور 83انسپکٹرز تعينات ہوں گے۔ معاونت کے لیے پاک فوج اور رینجرز کے جوان بھی تعینات ہوں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے ملک بھر میں 9 اور 10 محرم کو عام تعطیل کا اعلان کر رکھا ہے۔ ملک کے دیگر شہروں میں بھی سیکیورٹی پلان جاری کیے گئے ہیں۔

کراچی میں 8 محرم کے لیے بھی پولیس نے سیکورٹی پلان جاری کیا ہے۔ جلوس کی سیکورٹی کے لیے 2ہزار968 پولیس اہکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ خواتین پولیس اہکار بھی موجود رہیں گی۔

پولیس کی معاونت کے لیے ایس ایس یو اور رینجرز کے جوان بھی تعینات کیے گئے ہیں۔

نشترپارک سے 8محرم کا مرکزی جلوس ڈیڑھ بجے برآمد ہوگا۔ ایم اے جناح روڈ کے اطراف میں کنٹینرز لگا کر گلیاں سیل کردی گئی ہیں۔

جلوس کے راستے میں آنے والی 124 عمارتوں میں اسنائپر تعینات کیے گئے ہیں۔ جلوس کے راستےمیں 3 روز تک موبائل فون سروس جزوی طور پر معطل رہے گی۔ شہر میں 3 روز کے لیے ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہے۔

Tabool ads will show in this div