کرونا ویکسین کی جعلی سرٹیفکیشن کو روکنے کیلئے ایپ متعارف

ایپ کو پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جسکتاہے
Aug 17, 2021
[caption id="attachment_2306484" align="alignnone" width="800"]Vaccine فائل فوٹو[/caption]

کرونا ویکسین کی جعلی سرٹیفکیشن کے سلسلے کو روکنے کے لیے نیشنل اینڈ کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے پاک کوویڈ-19 ویکسینیشن ایپ متعارف کروا دی گئی۔

ایپ کرونا ویکسین کے جعلی سرٹیفکیشن کی شناخت کے ساتھ ساتھ ویکسین لگوانے والے افراد کو سہولت فراہم کرے گی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر این سی او سی نے نادرا کے اشتراک سے پاک کوویڈ-19 ویکسینیشن ایپ لانچ کردی ہے جو کہ کووڈ سرٹیفکیشن کے لیے ڈیجیٹل والٹ ہے۔

اس ایپ کو موبائل پلے اسٹور سے بآسانی ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے، ایپ میں موجود دیئے گئے دو خانوں میں آپ قومی شناختی کارڈ نمبر اور دوسرا کرونا ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ نمبر کا اندراج کریں گے اگر آپ کا سرٹیفیکٹ اصلی ہے تو وہ نظر آجائے گا اور اگر جعلی ہے تو وہ نظر نہیں آئے گا۔

واضح رہے کہ ایپ میں موجود کرونا ویکسینیشن سرٹیفیکٹ کو ڈاون لوڈ بھی کرسکتے ہیں۔ جس کے بعد مذکورہ شخص اسے متعلقہ حکام کو دکھا سکتا ہے جب کہ وہ غیر ملکی جنہوں نے پاکستان میں ویکسین لگوائی ہے اپنا پاسپورٹ اور ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نمبر داخل کرکے پاس ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

Tabool ads will show in this div