رکن پنجاب اسمبلی کو نااہل کرنےکا الیکشن کمیشن کافیصلہ کالعدم

سلمان نعیم نے شاہ محمود قریشی کو شکست دی تھی
Aug 17, 2021
[caption id="attachment_1774367" align="alignnone" width="800"]Supreme Court of Pakistan فوٹو: آن لائن[/caption]

سپریم کورٹ نے رکن پنجاب اسمبلی سلمان نعیم کی نااہلی کے خلاف الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر انہیں بحال کر دیا۔

سلمان نعیم نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ217 ملتان میں آزاد حیثیت سے شاہ محمود قریشی کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی۔

اسکے بعد دو شناختی کارڈ رکھنے پر رکن صوبائی اسمبلی کی اہلیت کو چیلنج کیا گیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے نااہل قرار دیا تو سلمان نعیم نے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔

عدالت عظمیٰ کے جسٹس عمرعطا بندیال  کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سلمان نعیم کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنایا گیا۔

سلمان نعیم کو تقریبا ساڑھے تین سال بعد انصاف ملا۔

ECP

SALMAN NAEEM

Tabool ads will show in this div