کرونا وائرس:1 روز میں مزید 95 افراد انتقال کرگئے

مثبت کیسز کی شرح 6.68 فیصد ریکارڈ
Aug 17, 2021
[caption id="attachment_2294544" align="alignnone" width="680"]Pakistan coronavirus فوٹو: آن لائن[/caption]

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنےبتایا ہے کہ 1دن میں مزید 95 افراد کرونا وائرس کے باعث  انتقال کرگئے۔ان میں سے 43 مریضوں کا انتقال وینٹیلیٹرپر ہوا۔

منگل کواین سی او سی نےبتایا ہے کہ 24 گھنٹوں میں 3 ہزار 221 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔کرونا مثبت کیسز کی شرح 6.68 فیصد ریکارڈ کی گئی۔کرونا کے باعث سب سے زیادہ پنجاب میں 40،سندھ میں 36 اموات ہوئیں۔خیبرپختونخوامیں 11، اسلام آباد میں 3، گلگت بلتستان میں 2،آزاد کشمیر میں 3 مریضوں کا انتقال ہوا۔کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 24 ہزار 573 ہوگئی ہے۔

این سی او سی نےبتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 48 ہزار 181 ٹیسٹ کئے گئے۔ملک میں کرونا کےفعال کیسز کی تعداد87 ہزار 423 ہوچکی ہے جبکہ صحت یاب ہونےوالوں کی تعداد9 لاکھ 93 ہزار 304 ہے۔ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد11 لاکھ 5 ہزار 300 ہوگئی ہے۔

اس وقت 5 ہزار 356 مریض 639 اسپتالوں میں زیرِعلاج ہیں۔ اسلام آباد میں 48 فیصد، پشاور میں 43 فیصد،ملتان میں 45 فیصد،بہاولپور میں 48 فیصد وینٹیلیٹرز بھرچکے ہیں۔سوات میں 45 فیصد، ایبٹ آباد میں 73 فیصد، کراچی میں 58 فیصد اور گجرانوالہ میں 57 فیصد آکسیجن بیڈز پر مریض موجود ہیں۔

Government Updates

Tabool ads will show in this div