ٹی20 ورلڈ کپ شیڈول: پاکستان، بھارت 24اکتوبر کو مدمقابل ہونگے

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا شيڈول جاری کر ديا جس کے تحت روایتی حریف پاکستان اور بھارت 24اکتوبر کو مدمقابل ہوں گی۔
ميگا ايونٹ 17اکتوبر سے 14نومبر تک يو اے ای اور عمان ميں کھيلا جائے گا۔
پہلے راؤنڈ ميں کواليفائر ٹيميں 17اکتوبر سے 22اکتوبر تک ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوں گی جبکہ سپر 12مرحلے کا آغاز 23 اکتوبر سے ہوگا۔
گروپ2 میں شامل پاکستان کی ٹیم 26اکتوبر کو نیوزی لینڈ اور 29اکتوبر کو افغانستان کے خلاف میچ کھیلے گی جبکہ 2 اور 7 نومبر کو پاکستان کے ميچز کواليفائر ٹيم سے ہوں گے۔
ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل 10نومبر کو ابوظبی اور دوسرا 11نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا جبکہ فائنل میچ 14نومبر کو دبئی میں منعقد ہوگا۔
ایونٹ کے گروپ 1 میں آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں جبکہ گروپ2 میں پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ اور افغانستان شامل ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی کے کوالیفائر راؤنڈ میں سری لنکا، بنگل دیش، اسکاٹ لینڈ، عمان، آئرلینڈ، نامیبیا، نیدر لینڈز اور پاپوا نیو گنی شامل ہیں۔