قرنطینہ کے دوران یاسرحسین کی سب سے بڑی مشکل

اداکارمیں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے

اداکار یاسرحسین کرونا کی تشخیص کے بعد ان دنوں قرنطینہ میں وقت گزار رہے ہیں۔

یاسرنے انسٹا اسٹوریز پرفالوورزسے اپنا حال دل شیئرکرتے ہوئے بتایا کہ ان کیلئے سب سے مشکل کام اقراء سے دوررہنا ہے۔

اقراء اوریاسر کے یہاں 23 جولائی کو پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام دونوں نے کبیرحسین رکھا۔

یاسر اور اقراء والدین کے رتبے پرفائز

اس سے قبل یاسر نے کرونا کی تشخیص کے بعد فالوورز سے اپنی صحتیابی کیلئے دُعا کی درخواست کی تھی۔

یاسراوراقراء کی شادی 28 دسمبر 2019 کو کراچی میں ہوئی تھی۔

لکس اسٹائل ایوارڈز2019 کی تقریب کے دوران دوستی کے رشتے کو منگنی کے بندھن میں باندھنے والے یاسر حسین نے اقراء کو پروپوز کرنے کے بعد انہیں گلے لگا کر بوسہ دیا تھا ۔ ویڈیو وائرل ہونے پر دونوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا لیکن شوبزساتھیوں سمیت بہت سوں نے اس جوڑی کا دفاع بھی کیا۔

ویکسین نہ لگوائی ہوتی تو کیا ہوتا

یاسرسے قبل گزشتہ ماہ زرنش خان، نادیہ حسین، عدنان صدیقی ، عشنا شاہ سمیت کئی معروف شوبز شخصیات میں کرونا کی تشخیص ہوئی جو اب صحتیاب ہوچکی ہیں۔ سبھی نے انسٹا فالوورز کے ساتھ اپنے تجربات شیئرکرتے ہوئے ان سے اپنا اور اپنے پیاروں کاخیال رکھنے کی درخواست کی۔

اداکارہ عشناشاہ ویکیسن کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے بتایا تھا کہ دونوں ڈوز لگوانے کے باوجود انہیں کرونا ہوگیا اور علامات شدید ہونے تک وہ اسے عام نزلہ زکام ہی سمجھتی رہیں۔

Yasir Hussain

IQRA AZIZ

COVID-19

Tabool ads will show in this div