کراچی: عامل بابا کا بیٹی سمیت قتل

علاج کےدوران مرنےوالی خاتون کےاہلخانہ کاہاتھ ہوسکتاہے،پولیس

کراچی کے علاقے ملیر میں تعویز گنڈے کرنے والے عامل کو بیٹی سمیت قتل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل میں وہ شخص ملوث ہے جس کی  والدہ  مقتول عامل سے علاج کرانے کے دوران  ہلاک ہو گئی تھی.

حملہ آورگزشتہ شب ساڑھے تین بجے میمن گوٹھ ملیر میں واقع عامل غلام حیدر کے گھر میں داخل ہوئے اور اسی کمرے میں جا کر فائرنگ کردی جہاں مقتول اور اس کے اہل خانہ سو رہے تھے۔

فائرنگ کے نتیجے میں غلام حیدر اور اس کی بیٹی بشریٰ موقع پر ہی دم توڑ گئی تھی جبکہ 12 سالہ لڑکی زخمی ہوئی۔ پولیس نے عامل غلام حیدر کے گھر سے شواہد  جمع کر لیے ہیں۔ پولیس کو شبہہ ہے کہ فریدہ نامی ایک خاتون کا غلام حیدر کے ہاتھوں علاج کرانے کے دوران دم توڑ گئی تھی اور اس قتل میں اس کے گھر والوں کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔ پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ عامل غلام حیدر کے گھر 24 گھنٹے لوگوں کا آناجانا رہتا تھا۔

پولیس نے یہ بھی بتایا کہ غلام فرید سے علاج کے دوران ہلاک ہونے والی خاتون فریدہ کے بیٹے ریاض نے عامل سے بدلہ لینے کی دھمکی دی تھی۔ اب تک کی تفتیش میں واردات میں 2 افراد کے ملاث ہونے  کے شواہد ملے ہیں جنہوں نے کارروائی میں 30 بور کا پستول استعمال کیا۔

Double murder

Tabool ads will show in this div