اشرف غنی کیش سے بھری گاڑیوں میں فرارہوگئے، روسی سفارتخانہ

بہت سی رقم ایئرپورٹ پر چھوڑنی پڑی، ترجمان

روس کے سفارتخانے کا دعویٰ ہے کہ سابق افغان صدر اشرف غنی کيش سے بھری گاڑيوں ميں فرار ہوئے، پہلے اشرف غنی نے ہيلی کاپٹر ميں رقم لے جانا چاہی مگر کيش اتنا زيادہ تھا کہ گاڑيوں ميں لے جانا پڑا، بہت سی رقم تو اشرف غنی رن وے پر ہی چھوڑ گئے۔

روسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کابل میں روس کے سفارت خانے نے پیر کے روز کہا کہ  اشرف غنی پیسوں سے بھری ہوئیں 4 گاڑیاں اور ہیلی کاپٹر سمیت ملک سے فرار ہوئے۔

 رپورٹس کے مطابق افغان صد ر کو کچھ پیسے چھوڑ کر بھی جانا پڑا کیوں کہ کیونکہ ان کے پاس مزید پیسے رکھنے کی گنجائش موجود نہیں تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقتدار چھوڑ کر بھاگنے والے سابق افغان صدر اشرف غنی پہلے تاجکستان گئے جہاں سے وہ اومان جاچکے ہیں۔

TALIBAN

ASHRAF GHANI

Tabool ads will show in this div