سندھ: گٹکے کی فروخت پر پابندی، فریقین سے جواب طلب

چیف سیکریٹری، آئی جی اوردیگر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست
Sindh-High-Court-1 فوٹو: سماء ڈیجیٹل

سندھ ہائیکورٹ نے صوبے میں گٹکے کی فروخت پر پابندی سے متعلق فریقین سے 15ستمبر کو جواب طلب کرلیا۔

پیر 16اگست کو صوبائی چیف سیکریٹری، آئی جی سندھ اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواست کے مطابق عدالتی حکم پر عمل درآمد نہیں ہو رہا اور گٹکا اب بھی فروخت کیا جا رہا ہے جوکہ عدالتی حکم کی توہین ہے۔

سندھ ہائیکورٹ نے گٹکے کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

Tabool ads will show in this div