ایڈمنسٹریٹرکراچی کی شہرسےغیرقانونی پارکنگ کےخاتمےکی ہدایت

بہتر پارکنگ سے ٹریفک کی روانی میں مدد ملتی ہے
Aug 17, 2021

[video width="848" height="480" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/08/WhatsApp-Video-2021-08-16-at-2.33.03-PM.mp4"][/video]

ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہر سے غیرقانونی پارکنگ کے فوری خاتمے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

        ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت کےایم سی کےمختلف محکموں کے ساتھ اجلاس ہوا۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ہدایت کی کہ کے ایم سی کی ریکوری کو مقررہ وقت میں پورا کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ غیر قانونی پارکنگ فوری ختم کی جائیں،گاڑیوں کی بہتر پارکنگ سے ٹریفک کی روانی میں مدد ملتی ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ بے ترتیب پارکنگ سے ٹریفک کی صورتحال خراب ہوتی ہے اور لوگوں کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے،فٹ پاتھ پر پارکنگ کی وجہ سے پیدل چلنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔

Tabool ads will show in this div