گورنرپنجاب کی جانب سےحرامانی کیلئے ایوارڈ

ایوارڈپاکستان میڈیاانڈسٹری کیلئے خدمات پردیاگیا

اداکارہ حرا مانی نے گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور سے گلوبل ویمن میڈیا ایوارڈ وصول کرنےپرخوشی کااظہارکیا ہے۔

پاکستان میڈیا انڈسٹری کیلئے اپنی خدمات پریہ ایوارڈ وصول کرنے والی حرا نے انسٹاگرام پرفالوورز کے ساتحھ یہ خوشخبری شیئرکی۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر تصاویرشیئرکرتے ہوئے کیپشن میں اپنے کام کوسراہنے اور خوبصورت اخلاق رکھنے پرگورنرپنجاب کا خصوصی شکریہ اداکیا۔

فردوس عاشق اعوان کیلئے حرامانی کا مشورہ

حراکی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے مداحوں سمیت ان کے شوہر مانی ، اداکارہ غنا علی، صبا فیصل سمیت متعدد شوبزشخصیات نے انہیں مبارکباد دی۔

سوشل میڈیا پرانتہائی ایکٹورہنے والی سیلیبرٹیز میں سے ایک حرا انسٹاگرام پر اپنے مداحوں اور فالوورز کیلئے معمول کی تصاویر اور ویڈیوز کے ساتھ ساتھ سرگرمیاں بھی شیئرکرتی رہتی ہیں۔

حرامانی نے خود کو کترینہ کیف کی ماں قراردےدیا

حرانے کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ اداکاری کریں گی لیکن ٹی وی شو کی میزبانی کے بعد اداکاری اور پھر گلوکاری تک اداکارہ کی صلاحیتیں قابل تعریف ہیں۔

ان کے معروف ڈراموں میں میرے پاس تم ہو، دل موم کادیا ، سن یارا ، کشف، محبتیں چاہتیں اوردیگرشامل ہیں۔

Governor Punjab

Hira Mani

Tabool ads will show in this div