حکیم اللہ محسود پرحملےکامقصدصرف امن عمل سبوتاژکرنا تھا،سعدرفیق

اسٹاف رپورٹ
لاہور : وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں کہ حکیم اللہ محسود کے خلاف کارروائی کا مقصد صرف امن عمل سبوتاژ کرنا تھا۔ وزیراعظم کی وطن واپسی پر لائحہ عمل طے کریں گے۔ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ طالبان حملے کو بنیاد بنا کر محرم میں امن تباہ نہ کریں۔

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے لاہور میں صحافیوں کو بتایا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی لندن سے وطن واپسی پر نئی صورت حال سے متعلق آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکیم اللہ محسود کی ہلاکت طالبان سے مذاکراتی عمل سبوتاژ کرنے کی سازش ہے۔

خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں کہ طالبان سے مذاکرات کا تاریخی لمحہ قریب آگیا تھا، سعد رفیق کا کہنا تھا۔ انہیں نہیں معلوم کہ ان کی نقل و حرکت کی اطلاع کون دیتا ہے۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کہتے ہیں ميزائل حملے بين لااقوامی قوانين کی خلاف ورزی ہيں۔ فریقین کو اب مذاکرات کی میز پر آجانا چاہئے۔

وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ حکیم اللہ محسود کی ہلاکت میں حکومت کا کوئی کردار نہیں۔ طالبان اس حملے کو بنیاد بنا کر محرم الحرام میں امن تباہ کرنے کی کوشش نہ کریں۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ حکیم اللہ محسود کی ہلاکت سے مذاکرات کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ میزائل حملوں میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں اس بات کو دوسرے فریق کو بھی سمجھنا چاہئے۔ سماء

Tabool ads will show in this div