کرونا وائرس:مزید72 مریضوں کا انتقال ہوگیا

مثبت کیسز کی شرح 6.8 فیصد ریکارڈ
Aug 16, 2021

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے بتایا ہے کہ ایک دن میں مزید 72 افراد کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔ ان میں سے28 مریضوں کا انتقال وینٹیلیٹرپر ہوا۔

پیر کواین سی او سی نےبتایا ہے کہ 24  گھنٹوں میں 3 ہزار 669 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔کرونا مثبت کیسز کی شرح 6.8 فیصد ریکارڈ کی گئی۔کرونا کے باعث سب سے زیادہ سندھ میں 26، پنجاب میں 25 اموات ہوئیں۔ خیبرپختونخوا میں 14، اسلام آباد میں 3، بلوچستان میں 1،  گلگت بلتستان میں1،آزاد کشمیر میں 2 مریضوں کا انتقال ہوا۔کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 24 ہزار 478 ہوگئی ہے۔

این سی او سی نےبتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53 ہزار 644 ٹیسٹ کئے گئے۔ملک میں کرونا کے فعال کیسزکی تعداد88 ہزار588 ہوگئی ہے۔کرونا وائرس سے صحت یاب ہونےوالوں کی تعداد 9 لاکھ 89 ہزار 13 ہے۔

این سی او سی نے بتایا کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 2 ہزار 79 ہوگئی ہے۔اس وقت 5 ہزار 216 مریض 639 اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔اسلام آباد میں 50 فیصد،پشاورمیں 44 فیصد،ملتان میں 45 فیصد،بہاولپورمیں48 فیصد وینٹیلیٹرز بھرچکے ہیں۔صوابی میں 68 فیصد،ایبٹ آباد میں 55 فیصد،کراچی میں 58 فیصد اور پشاورمیں 48 فیصد آکسیجن بیڈز پرمریض موجود ہیں۔

Government Updates

Tabool ads will show in this div