کرونا کی چوتھی لہر،اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان

اسٹاک مارکیٹ انڈیکس میں 130 پوائنٹس کی کمی
Aug 16, 2021

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری دن کے آغاز پر 130 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ہے۔

تجزیہ کار فیضان احمد کے مطابق کرونا وبا کی چوتھی لہر کے پیشِ نظر کاروبارمتاثر ہوئے ہیں جس کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل مندی کا رجحان ہے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ یہ توقع کی جارہی تھی کہ افغانستان پرطالبان کے قبضے کے بعد جنگ چھڑ جائے گی جس کے اثرات پاکستانی بارڈر پر آنا شروع ہوجائیں گے اور پاکستان میں بڑی تعداد میں افغان مہاجرین آنا شروع ہوجائیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا تواسٹاک مارکیٹ پر اس کے منفی اثرات مرتب ہونے کا امکان کم ہے۔

ماہر معاشیات مزمل اسلم کے مطابق محرم الحرام میں کاروبار سرگرمیوں میں تھوڑی کمی آتی ہے اور دو تین روز میں عام تعطیلات کا اعلان بھی ہوجائے گا، جس کے باعث اسٹاک مارکیٹ کچھ روز سے مندی کا شکار ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان پر طالبان کے قبضے سے اسٹاک مارکیٹ مٰیں تیزی ہی آئے گی کیونکہ یہ تشویش تھی کہ طالبان کے قبضے کے بعد پاکستان پر بھی اس کے برے اثرات مرتب ہونگے لیکن ایسا نہیں ہوا۔مزمل اسلم نے مزید کہا کہ افغانستان میں حالات کس طرح بدلتے ہیں کچھ روز میں واضح ہوجائے گا۔

Tabool ads will show in this div