افغان عوام کواپنے مستقبل کافیصلہ خود کرنا ہے، وزیرخارجہ
سیاسی حل کے کوششوں کی حمایت کرتے ہیں
ترجمان دفتر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے خصوصی بین الوزارتی سیل تشکیل دیدیا ہے۔
ملتان میں ترجمان دفتر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی صورتحال پر گہری نظر ہے، افغان مسئلے کے سیاسی حل کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ امید ہے افغان فریقین داخلی سیاسی مسائل کا ملکر حل نکالیں گے، پاکستان بار بار کہتا آیا ہے افغان مسئلے کا حل عسکری نہیں۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کے حوالے سے پاکستان کے مؤقف کو دنیا نے مانا ہے، عاشورہ کے بعد افغان ہمسائیوں سے رابطہ کروں گا۔