اہم خبر:آزادی کےجشن پرہوائی فائرنگ،1شخص جاں بحق،16زخمی

سماء کیجانب سے اہل وطن کويوم آزادی مبارک

ذیل میں آج کی اہم خبروں کا خلاصہ دیا گیا ہے۔

ملک بھر ميں جشن آزادی جوش و خروش سے منايا جارہا ہے۔ مزارقائد اعظم پر گارڈز کی تبدیلی کی پرقارتقریب ہوئی۔ پاکستان نيول اکيڈمی کے کيڈٹس اور پاک بحريہ کے سيلرز نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال ليے۔ تقريب کے مہمان خصوصی پاکستان نيول اکيڈمی کے کموڈور سہيل احمد عزمی نے پريڈ کا معائنہ کيا مزار پر پھول چڑھائے۔

لاہور ميں مزاراقبال پر گارڈز کی تبديلی کی پروقار تقريب۔ پاکستان رینجرز کی جگہ پاک فوج کے دستے نے فرائض سنبھال ليے ۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ميں 31 توپوں کی سلامی کے بعد پرچم کشائی۔ لاہور کينٹ ميں يادگار شہدا اور پشاور کے کرنل شير خان اسٹيڈيم ميں بھی 21 توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز۔

يوم آزادی کا شايان شان جشن۔ شہر شہر چراغاں، شاندار آتشبازی۔ گلياں اور بازار سج گئے۔ ہر طرف سبز رنگ نماياں۔ شہريوں کا وطن سے محبت کا والہانہ اظہار۔۔۔۔ سماء کی جانب سے اہل وطن کو يوم آزادی کی ڈھيروں مبارکباد۔

صدر اور وزيراعظم کی قوم کو یوم آزادی پر مبارکباد۔ عارف علوی نے کہا قوم قائداعظم کے نظریات پر عمل پیرا رہنے کا عہد کرے۔ عمران خان نے کہا پاکستان کو قابل فخر۔ خوشحال اور پرامن ملک بنانے ميں ہر شہری کردار ادا کرے۔ وزير خارجہ شاہ محمود قريشی نے کہا کہ انيس سو سينتاليس ميں بھارت میں رہ جانے والے مسلمانوں سے آج دوسرے درجے کے شہری کا سلوک روا رکھا جارہا ہے۔

آزادی کا جشن منائيں ليکن کسی کی جان کے ليے خطرہ نہ بنيں۔ کراچی کے مختلف علاقوں ميں ہوائی فائرنگ سے ايک شہری جاں بحق۔ 16زخمی، 10سال کی بچی اور ايک خاتون بھی شامل۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل پر بہتر گھنٹے ميں طالبان کے قبضے کا امکان۔ سی اين اين کے مطابق امريکی سفارت خانے نے اپنے عملے کو تمام حساس اشيا اور کاغذات ضائع کرنے کی ہدايت کردی۔ ہنگامی مراسلے ميں کاغذات کے علاوہ اليکٹرونک اشيا امريکی پرچم اور ديگر مٹيريل بھی تلف کرنے کی ہدايت۔

سفارتی عملے کے انخلا کے ليے امريکی فوجی مدد کريں گے۔ چوبيس گھنٹوں ميں طالبان نے مزيد 9 صوبائی دارالحکومتوں پر کنٹرول حاصل کر ليا۔ شير ہرات کہلانے والے اسماعيل خان بھی ہتھيار ڈال کر طالبان سے جا ملے۔ طالبان کی عملداری ميں آنے والے صوبوں کی تعداد انيس ہوگئی۔

پاکستان افغان حکومت کی ناکامی کا ذمہ دار نہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ کہا افغان تنازع کا حل صرف سیاسی ہے۔ مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کا سی این این کو انٹرویو۔ کہا سوال اٹھتا ہے کہ سياسی حل سے پہلے افغانستان سے بیرونی فورسز کو کیوں نکالا گیا۔ پاکستان پر الزامات کا سلسلہ بند ہونا چاہيے۔

ملک ميں کرونا سے ہلاکتوں ميں اضافہ چوبيس گھنٹے ميں کرونا وائرس سے مزيد تہتر افراد انتقال کر گئے۔ جاں بحق ہونے والوں کي تعداد چوبيس ہزار تین سو انتالیس ہوگئی۔ این سی اوسی کے مطابق چوبيس گھنٹے ميں انسٹھ ہزار ایک سو چھتیس ٹیسٹ کيے گئے۔ چار ہزار سات سوچھیاسی کورو نا کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس طرح مثبت کيسز کي شرح آٹھ اعشاريہ صفرنو رہی۔

مريم نواز کا کرونا ٹيسٹ دوبارہ مثبت آگيا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی اہلیہ بھی وائرس سے متاثر۔ خود کو قرنطينہ کرليا۔ عثمان بزدار کا کرونا ٹیسٹ نیگیٹو آیا۔ اين سي او سی کا آج ویکسینیشن سينٹرز کھلے رکھنے کا اعلان۔ شہریوں سے ويکسينيشن لازمی کروانے کی اپيل۔

قائداعظم کا پاکستان بہتر تھا یا بھٹو کا؟ کون تھا جس نے پاکستان دولخت کیا؟ کس نے ہمیں قائداعظم کے بجائے بھٹو کے پاکستان میں دھکیل دیا؟ ايم کيو ايم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صديقی کے سوالات ۔۔۔۔۔ بولے ۔۔۔۔۔ ہم قائداعظم کے پاکستان میں آئے تھے قائد اعظم کا پاکستان دوبارہ دریافت کریں گے۔

پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر ویسٹ انڈیز نے آٹھ وکٹوں پر دو سو اکیاون رنز بنا ليے ۔۔۔ پاکستان پر چونتیس رنز کی برتری حاصل کرلی ۔۔۔ محمد عباس نے تین ۔۔۔ شاہین شاہ آفریدی نے دو ۔۔۔ فہیم اشرف اور حسن علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔۔۔

quaid e azam

Tabool ads will show in this div