خواجہ آصف کیخلاف جلدازجلد ریفرنس دائر کرنے کا حکم

حاضری معافی کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری
Khawaja Asif فوٹو: ٹوئٹر

احتساب عدالت نے نیب کے انوسٹی گیشن آفیسر کو خواجہ آصف کے خلاف جلد از جلد ریفرنس دائر کرنے کا حکم دے دیا۔

احتساب عدالت کے جج شیخ سجاد احمد نے خواجہ آصف کی حاضری معافی کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

عدالت نے قرار دیا کہ نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر نیب ریفرنس دائر کرنے سے متعلق انوسٹی گیشن آفیسر کو آگاہ کریں۔ خواجہ آصف کے خلاف نیب نے ابھی تک ریفرنس دائر نہیں کیا اور نیب ریفرنس کے بغیر کیس پر کارروائی کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

خواجہ آصف کو نیب ریفرنس آنے پر ٹرائل میں طلب کیا جائے گا۔ خواجہ آصف کے کیس کی فائل ریکارڈ روم میں بھجوا دی جائے۔

نیب نے خواجہ آصف کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ آصف کہ ضمانت منظور کی تھی۔

گزشتہ روز احتساب عدالت نے خواجہ آصف کے خلاف نیب ریفرنس آنے تک حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی تھی۔

KHAWAJA ASIF

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div