لیاقت علی خان کےصاحبزادےکی گورنر سندھ سےمدد قبول کرنےکی معذرت

وزیراعلیٰ سندھ کےوعدےسےمطمئن ہیں
Aug 13, 2021
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/08/Ali-Akber-Reject-Gov-Offer-KHI-PKG-12-08-REms.mp4"][/video]

سابق وزيراعظم لياقت علی خان کےبيمارصاحبزادے اوران کی اہليہ نےگورنرسندھ کی جانب سے مدد کی پيشکش قبول کرنے سے معذرت کرلی ہے۔

عمران اسماعيل نے علی اکبر سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اوراہل خانہ سے ملاقات کرکے علی اکبر کی خیریت دریافت کی۔ گورنرسندھ نےلیاقت علی خان کےعلیل صاحبزادے سے ملاقات میں مالی امداد کی پیشکش کی لیکن سابق وزیراعظم کی بہونے یہ کہہ کرامداد کی پيشکش قبول کرنےسےمعذرت کرلی کہ وہ وزیراعلیٰ سندھ کےوعدےسےمطمئن ہیں۔

گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ سے کہیں گے کہ وعدے پرعمل درآمدیقینی بنائیں۔عمران اسماعیل نے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر لیاقت علی خان کے صاحبزادےعلی اکبر اور ان کی اہلیہ سےملاقات کی ہے۔

liaquat ali khan

Tabool ads will show in this div