انگلینڈ کا دورہ پاکستان، ٹی20 سيريز کا شيڈول جاری

انگلینڈ ویمنز ٹیم 3ون ڈے میچز کھیلے گی
فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی
Pak vs Eng فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلینڈ کے دورہ پاکستان کے لیے ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول کا اعلان کر دیا۔

ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ کی ٹیم اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ اس دوران مہمان ٹیم راولپنڈی میں دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔

دونوں میچز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ دونوں ٹیموں کے مابین پہلا میچ 13 اور دوسرا 14 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

انگلینڈ کی مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیمیں بالترتیب این مورگن اور ہیتھر نائٹ کی قیادت میں 9 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچیں گی۔ انگلینڈ مینز کرکٹ ٹیم 15 اکتوبر کو اسلام آباد سے دبئی روانہ ہوگی جہاں اسے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کرنی ہے۔

دوسری طرف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے انگلینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیم 21 اکتوبر تک اسلام آباد میں ہی قیام کرے گی۔ 13 اور 14 اکتوبر کو دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے کے بعد پاکستان اور انگلینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے تین میچز 17، 19 اور 21 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ ہمیں انگلینڈ کی مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیموں کی پاکستان میں میزبانی کرنے پر خوشی ہے، انگلینڈ مینز کرکٹ ٹیم کا یہ 2005 کے بعد پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا جبکہ انگلینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیم کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔

یہ تمام میچز پہلے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے تھے تاہم آپریشنل اور لاجسٹک وجوہات کی بنیاد پر یہ تمام میچز اب پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جا رہے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی شیڈول

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ مینز اور ویمنز (ٹی ٹوئنٹی ڈبل ہیڈرز) 13اکتوبر

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ مینز اور ویمنز (ٹی ٹوئنٹی ڈبل ہیڈرز) 14اکتوبر

ون ڈے شیڈول

پاکستان اور انگلینڈ کی ویمنز ٹیمیں 17، 19 اور 21اکتوبر کو ون ڈے میچز کھیلیں گی۔

ENGLAND

Tabool ads will show in this div