درخواستگزارکو انٹری ٹیسٹ کیلئے کوئی اور تاریخ دیں، لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے میڈیکل کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ درخواست گزرا کو پری میڈیکل انٹری ٹیسٹ کے لیے کوئی اور تاریخ دی جائے۔
جمعہ 13اگست کو پری میڈیکل انٹری ٹیسٹ ایک ہی روز نہ لینے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست گزار کو 23اگست کو پاکستان میڈیکل کمیشن کے روبرو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ انٹری ٹیسٹ کے لیے شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس میں انہیں 30اگست کی تاریخ دی گئی ہے اور اس وجہ سے ٹیسٹ کی تیاری کا موقع نہیں ملا۔ شیڈول کے مطابق پری میڈیکل کا انٹری ٹیسٹ 30اگست سے 30ستمبر تک ہونگے۔
درخواست گزار نے مختلف تاریخوں میں انٹری ٹیسٹ کے اقدام کو پاکستان میڈیکل کمیشن قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 30اگست کو ٹیسٹ دینے والے بچے کو تیاری کے لیے وقت نہیں مل رہا جبکہ 30ستمبر کو ٹسیٹ دینے والے طالب علموں کو تیاری کے لیے اضافی مہلت ملے گی۔
درخواست گزار نے پاکستان میڈکل کمیشن کے اس اقدام کو طالب علموں کے ساتھ غیر امتیازی سلوک قرار ديا۔ طالبہ نے درخواست ميں مؤقف اختيار کيا کہ 2020 میں کرونا وائرس عروج پر تھا اور اس سال انٹری ٹیسٹ کا انعقاد ایک ہی دن کیا گیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت میڈیکل کے طالب علموں سے ایک ہی روز انٹری ٹیسٹ لینے کا حکم دے۔