برطانیہ میں فائرنگ سے مسلح شخص سمیت 6افراد ہلاک

جاں بحق افراد میں 10سالہ بچہ بھی شامل
Aug 13, 2021
فوٹو: میرر بریکنگ/ٹویٹر
فوٹو: میرر بریکنگ/ٹویٹر
[caption id="attachment_2354504" align="alignnone" width="800"]Mirror-Breaking-News فوٹو: میرر بریکنگ/ٹویٹر[/caption]

برطانیہ کے شہر پلے متھ میں فائرنگ سے ایک مسلح شخص سمیت 6افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مسلح شخص پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا، سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

فائرنگ سے متعدد زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک 10سالہ بچہ بھی شامل ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کو دہشت گردی کے طور پر نہیں لیا جا رہا۔

برطانوی وزیر داخلہ پریتی پٹیل نے ٹویٹ کی کہ ’’پلے متھ میں ہونے والا واقعہ افسوس ناک ہے اور میری ہمدردیاں متاثرہ افراد کے ساتھ ہیں‘‘۔

پلے متھ برطانیہ کے جنوب مغرب میں واقع ہے اور یہاں پر برطانیہ کا ایک بڑا بحری اڈا ہے۔ یہ دارالحکومت لندن سے تقریبا 5 گھنٹے کی دوری پر ہے۔

Tabool ads will show in this div