کراچی واٹربورڈ کےعملےکو عاشورہ تک الرٹ رہنےکی ہدایت
ایمرجنسی نافذ کردی
محرم الحرام کے حوالے سے کراچی واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔
جمعرات کوایم ڈی واٹر بورڈ انجینئر اسد اللہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ایم ڈی واٹربورڈ نے ہدایت کی کہ تمام امام بارگاہوں، مجالس اور جلوس کے راستوں پر نکاسی آب کی تمام شکایات فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔
شہرکی تمام امام بارگاہوں، مجالس اور جلوس کے راستوں پر نکاسی آب کی شکایات دور کرکے عوام کو سہولیات فراہم کی جائیں اورتمام امام بارگاہوں اور مجالس میں پانی کے مفت ٹینکرز فراہم کیے جائیں۔
ایم ڈی واٹر بورڈ نےچیف انجینئر سیوریج آفتاب احمد چانڈیو کو امام بارگاہوں کے منتظمین سے رابطے میں رہنے کی ہدایت کی۔
water board
تبولا
Tabool ads will show in this div