کراچی کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک جام

گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں

کراچی کی اہم شاہراہوں پر جمعرات کو شدید ٹریفک جام ہوگیا۔

کراچی میں صدر،ایم اے جناح روڈ سمیت ملحقہ شاہراہوں پر شدید ٹریفک جام ہوگیا۔ شاہراہ لیاقت،آئی آئی چندریگر روڈ اور فوارا چوک پر بھی گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ایمپریس مارکیٹ اور اطراف کے علاقوں میں بھی گاڑیاں،بسیں اور موٹرسائیکلیں پھنسی ہوئی ہیں۔

ٹریفک پولیس نے بتایا ہے کہ ضلع جنوبی میں ٹریفک کا دباؤ زیادہ ہے اور ٹریفک کی روانی کو کنٹرول کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کی 3 دن چھٹی کے باعث شہر کے مرکزی بازاروں میں رش ہے اور پارکنگ کی جگہ بھی ختم ہوگئی ہے۔ کرونا وباء کے باعث جمعہ اور اتوار کو کاروباری سرگرمیاں بند رہتی ہیں جبکہ ہفتے کے روز جشن آزادی کے موقع کی مناسبت سے عام تعطیل ہے۔ اس سے قبل 3 روز پہلے بھی کراچی کی اہم شاہراہوں پر شدید ٹریفک جام ہونے سے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہوا تھا اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

traffic jam

Tabool ads will show in this div