اپوزیشن کچھ بھی کرلے لیکن انتخابات وقت پر ہونگے،شیخ رشید

افغانستان پر مذاکرات ہوں اوریہی عمران خان کا وژن ہے
Aug 12, 2021

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/08/Sheikh-Rasheed-Talk-Isb-12-08.mp4"][/video]

وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے بتایا ہے کہ اپوزیشن کچھ بھی کرلے لیکن کچھ نہیں ہوگا اور انتخابات وقت پر ہونگے۔ ایک سال تو صرف انتخابی مہم پر لگ جاتا ہے۔

جمعرات کو وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے ہولی فیملی اسپتال کا دورہ کیا۔ انھوں نے بتایا کہ اسپتال میں نئے کووڈ وارڈ کا افتتاح کردیا ہے اور این سی او سی مزید 20 وینٹی لیٹرز دئیے ہیں۔ اسپتال کے لیے مزید 15 وینٹی لیٹرز درکار ہیں اور اس وقت اسپتال میں 85 وینٹی لیٹرز ہیں۔  انھوں نے یہ بھی کہا کہ جمعہ اور اتوار کو کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے دو روزہ چھٹی نامناسب ہے اور اس حوالے سے این سی او سی کے سربراہ اسد عمر سے بات کی ہے۔

افغان سفیر کی بیٹی کےمعاملے سے متعلق انھوں نے کہا کہ افغان سفیر نے تین زبانوں میں انٹرویو دئیے اور یہ  پاکستان کے خلاف میڈیا وار کا سلسلہ ہے۔اگر یہ سلسلہ جاری رکھا گیا تو ہمارے پاس تمام فوٹیج موجود ہے۔

سیاست سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی میٹنگ انجم ستائش باہمی کی میٹنگ تھی۔مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ افغانستان پر مذاکرات ہوں اوریہی عمران خان کا وژن ہے اور اپوزیشن یہی بات کر رہی ہے۔

وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ اگر الیکٹرونک ووٹنگ مشین قبول نہیں ہے تو اگلی بار بھی یہی بیان ہوگا۔ عدم اعتماد والے عقل کے اندھے ہیں اور پی ڈی ایم چوں چوں کا مربہ ہے۔

مریم نواز کا نام ای سی ایل میں شامل ہے اور انھوں نے کوئی اپیل دائر نہیں کی ہے اور وہ صرف میڈیا میڈیا کھیلنا چاہتی ہیں۔

.شیخ رشید نے یہ بھی کہا ہے کہ بھارت اور این ڈی ایس نے پاکستان کےخلاف میڈیا وار شروع کی ہوئی ہے۔ افغانستان سے مہاجرین پاکستان کی طرف نہیں آرہے ہیں کیوں کہ پاکستان کے پاس پہلے ہی 30 سے 40 لاکھ مہاجرین موجود ہیں۔

SHAIKH RASHEED

Tabool ads will show in this div