مصنوعی دودھ فروخت کرنےوالےانسانیت کےدشمن ہیں،لاہورہائیکورٹ
جعلی دودھ فروخت کرنے والے ملزمان کی ضمانتیں خارج

لاہور ہائی کورٹ نے مصنوعی دودھ فروخت کرنے والوں کوانسانیت کا دشمن قرار دیا ہے۔
جمعرات کوجسٹس سہیل ناصر نے 5ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ جاری کردیا۔عدالت نے جعلی دودھ فروخت کرنے والے ملزمان کی ضمانتیں خارج کردیں اور کہا کہ ملزمان نے مصنوعی دودھ فروخت کرکے معاشرے کے خلاف بڑے جرم کا ارتکاب کیا۔
جسٹس سہیل ناصر نے کہا کہ ایسے ملزم انسانیت کے دشمن اورملک کے لیے بدنما داغ ہیں۔فیصلے میں بتایا گیا کہ یہ ملزمان مصنوعی دودھ بنانے میں مصروف تھے اوران کے قبضےسےکوکنگ آئل،خشک دودھ، پاؤڈراوردیگراشیا برآمد کی گئیں۔مصنوعی دودھ میٹھا زہر ہے اورایسے دودھ سے انسانی جسم بیماریوں کا گھر بنا جاتا ہے۔مصنوعی دودھ جگر اور گردے کی بیماریوں کا سبب بنتا ہے اور یہ بچوں کے لیے بھی زہرقاتل ہے۔
تبولا
Tabool ads will show in this div