لاہور:ریفرنس دائرہونےتک خواجہ آصف کی حاضری معافی کی درخواست منظور

کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی
Lhr Khawaja Asif فوٹو: آن لائن

لاہور کی احتساب عدالت نے ریفرنس دائر ہونے تک لیگی رہنما خواجہ آصف کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔

جمعرات 12اگست کو احتساب عدالت میں سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس کی سماعت ہوئی۔

دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے خواجہ آصف کو حاضری معافی دینے کی مخالفت کی۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ قانون کے مطابق خواجہ آصف ہر تاریخ پر عدالت پیش ہونے کے پابند ہیں اور جب تک عدالت کوئی آرڈر نہیں کرتی خواجہ آصف عدالت پیش ہونے کے پابند ہیں۔

وکیل خواجہ آصف نے کہا کہ ہم عدالت سے ہی استدعا کر رہے ہیں کہ ریفرنس آنے تک حاضری معافی دی جائے، ریفرنس آنے پر خواجہ آصف عدالت کے روبرو پیش ہو جائیں گے۔

عدالت نے خواجہ آصف کی حاضری سے متعلق وکیل سے اعلیٰ عدلیہ کے آرڈر طلب کرلیے اور حاضری معافی کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرکے کچھ دیر بعد سنایا گیا۔

عدالت نے خواجہ آصف کی حاضری معافی کی درخواست منظور کی اور ہدایت کی کہ ریفرنس دائر ہونے پر آپ عدالت میں حاضری یقینی بنائیں گے۔

خواجہ آصف گرفتاری

واضح رہے کہ نیب نے 29 دسمبر 2020 کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیسز میں خواجہ آصف کو اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کو عام انتخابات سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے غیر ملکی اقامہ رکھنے پر انہیں نااہل قرار دیا تھا تاہم سپریم کورٹ نے فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دیدی تھی۔

خواجہ آصف پر عوامی عہدوں سے اثاثے بنان اور جعلی ذرائع آمدن بتانے سمیت 4 الزامات ہیں۔ نیب کے مطابق خواجہ آصف نے اثاثوں کے ذرائع آمدن اور اثاثوں کی دوسروں کے نام منتقلی کو چھپایا۔ خواجہ آصف کے 1991 میں 51 لاکھ کے اثاثے تھے جوکہ 2018 تک 221 ملین کے ہوگئے۔

KHAWAJA ASIF

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div