کرونا وائرس:1روزمیں 102 افراد انتقال کرگئے

مجموعی اموات کی تعداد 24 ہزار 187 ہوگئی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے بتایا ہے کہ 1 دن میں مزید 102 افراد کرونا وائرس کے باعث  انتقال کرگئے۔ان میں سے 45  مریضوں کا انتقال وینٹیلیٹر پر ہوا۔

جمعرات کو  این سی او سی نے بتایا کہ 24   گھنٹوں میں 4 ہزار 934 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔کرونا کےمثبت کیسز کی شرح 8.30 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔کرونا کے باعث سب سے زیادہ سندھ میں 41، پنجاب میں 36 اموات ہوئیں۔خیبرپختونخوا 16، اسلام آباد 2،  گلگت بلتستان 3، آزاد کشمیر میں 4 مریضوں کا انتقال ہوا۔کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 24 ہزار 187 ہوگئی ہے۔

این سی او سی نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59 ہزار 397 ٹیسٹ کئے گئے۔ فعال کیسز کی تعداد86 ہزار 217 ہے جب کہ کرونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 74 ہزار 890 ہوچکی ہے۔کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ 85 ہزار 294 ہوگئی ہے۔

اس وقت 5ہزار 42 مریض 639 اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ اسلام آباد میں 47 فیصد، پشاور میں 36فیصد، ملتان میں 42 فیصد، بہاولپور میں 40 فیصد وینٹیلیٹرز بھرچکے ہیں۔ دیامیرمیں 50 فیصد، ایبٹ آباد میں 71 فیصد، کراچی میں 59 فیصد اور سوات 44 فیصد آکسیجن بیڈز پر مریض موجود ہیں۔

Government Updates

Tabool ads will show in this div