مومنہ مستحسن کی ڈیڑھ ماہ بعد سوشل میڈیا پر واپسی

ہم سب کی زندگی میں بہت مسئلے ہیں، گلوکارہ

پاکستانی نامور گلوکارہ مومنہ مستحسن ڈیڑھ ماہ بعد سوشل میڈیا پر واپس آگئیں ہیں۔

گلوکارہ نے 25 جون کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی تصویر کے ساتھ کہا تھا کہ ہم عارضی طور پر بند ہیں۔

گزشتہ روز گلوکارہ نے انسٹاگرام پوسٹ پر آن لائن آنے کے بعد آف لائن زندگی کو خوبصورت ترین قرار دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آف لائن زندگی بہت خوبصورت ہے، سوشل میڈیا پر بہت زیادہ مواد اورمعلومات سے آپ کو تقریبا یہ یقین ہونے لگتا ہے کہ یہ ایک بہت بری دنیا ہے لیکن سچ میں ایسا نہیں ہے۔

مومنہ مستحسن نے اپنے مداحوں کو پیغام دیا ہے کہ زندگی ایک پہیلی ہے اور ہم سب زندگی کی بڑی تصویر کے مختلف ٹکڑے ہیں،ہم سب کی زندگی میں بہت مسئلے ہیں، ہمیں صرف انسان ہونے کی ضرورت ہے۔

momina mustehseen

Tabool ads will show in this div