کراچی: 14 اگست پر ڈبل سواری پر پابندی عائد

نوٹی فیکیشن جاری کردیا گیا
فائل فوٹو
فائل فوٹو
[caption id="attachment_2353329" align="alignright" width="892"] فائل فوٹو[/caption]

محکمہ داخلہ سندھ نے 14 اگست کے موقع پر کراچی سمیت صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ سندھ رینجرز کی درخواست پر جشن آزادی کے موقع پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پابندی کا فیصلہ سندھ رینجرز کی جانب سے سیکیورٹی اقدامات کے تحت کی گئی درخواست پر کیا گیا۔ رینجرز کی جانب سے اس خدشے کا اظہار کیا گیا تھا کہ یوم آزادی کے موقع پر ملک دشمن عناصر ریلیوں اور اجتماعات کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

پابندی کا اطلاق جمعہ کی رات 12 بجے سے ہوگا۔

صحافی، بزرگ، خواتین،12 سے کم عمر کے بچے اور قانون نافز کرنے والے اداروں کے اہلکار پابندی سے مستثنی ہونگے۔

PILLION RIDING

14 august

Tabool ads will show in this div