پی ڈی ایم اے نے سندھ میں بارشوں کا الرٹ جاری کردیا

بلوچستان میں بھی بارش دھوم مچائے گی
Aug 11, 2021
فائل فوٹو
فائل فوٹو
[caption id="attachment_2353029" align="alignright" width="900"] فائل فوٹو[/caption]

پی ڈی ایم اے نے سندھ میں بارشوں کا الرٹ جاری کردیا ہے۔ مختلف اضلاع میں 15 سے 17 اگست تک موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے سندھ انتظامیہ کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق سندھ کے مختلف اضلاع ميں 15 سے 17 اگست تک بارشیں ہوسکتی ہیں۔ دادو، میرپور خاص ميں بھی طوفانی ہواؤں کيساتھ بارش متوقع ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور شہيد بينظيرآباد ميں بھی تيز بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے بھی 14 اگست پر بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ 12 سے 17 اگست تک ملک کے مختلف علاقوں میں جم کر بارش ہوگی، جب کہ پہاڑی علاقوں میں سلائیڈنگ اور نشیبی علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ہے۔

بارہ اگست کو بارشوں کا نیا سلسلہ ملک کے شمالی و بالائی علاقوں میں داخل ہو رہا ہے۔ اس دوران گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبرپختونخوا کے مختلف مقامات پر موسلادھار بارش ہوگی۔

بارش کا یہ سلسلہ 15 اگست سے مشرقی بلوچستان کے کچھ اضلاع میں بھی رنگ دکھائے گا۔

PDMA

Tabool ads will show in this div