راولپنڈی میں کرونا کیسز،100علاقوں ميں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

راولپنڈی میں بڑھتے ہوئے کرونا کیسز کے پيش نظر100 علاقوں ميں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرديا گیا ہے۔
پنجاب کی سیکریٹری صحت سارہ اسلم نے بتایا ہے کہ راولپنڈی میں19اگست تک آمدورفت کنٹرول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس دوران 100 علاقوں میں تمام مارکیٹس،دفاتر،ریستوران بند رہیںگے۔ تمام تر مذہبی، ثقافتی، نجی وپرائیویٹ اجتماعات پرمکمل پابندی ہوگی۔
سارہ اسلم نے بتایا کہ خیابان سرسید،مری روڈ،امرپورہ،رسول نگرکےعلاقوں کو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ اس کےعلاوہ شمسہ آباد،مسلم ٹاؤن،سیٹلائٹ ٹاؤن کےعلاقوں میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔
اس سے قبل گذشتہ روز کینٹ شہر سمیت واہ کینٹ اور ٹیکسلا کےعلاقوں میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا۔ چوہڑ،ائیرپورٹ ہاؤسنگ سکیم اورگلزار قائد میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں 20 اگست تک اسمارٹ لاک ڈاؤن رہے گا۔