لاہور:عورت بن کر فراڈ کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم کے خلاف مقدمہ درج
Aug 11, 2021
لاہور: ایف آئی اے کی جانب سے جاری کی گئی ملزم کی تصویر
لاہور: ایف آئی اے کی جانب سے جاری کی گئی ملزم کی تصویر
[caption id="attachment_2352964" align="alignright" width="896"] لاہور: ایف آئی اے کی جانب سے جاری کی گئی ملزم کی تصویر[/caption]

لاہور سے ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے عورت کا بھیس بدل کر فراڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) کے مطابق فراڈ کرنے والا ملزم غیر ملکی ہے، جس کا تعلق نائیجیریا سے ہے۔

گرفتار ملزم کا نام ڈارلنگٹن چینواوسوجی ہے۔ ملزم کئی عرصے سے فنانشیل فراڈ میں ملوث ہے۔ فراڈ کے دوران ڈارالنگٹن ڈالر بھیجنے کے بہانے لوگوں کی رقم لوٹتا تھا۔

ملزم کے خلاف فیصل آباد میں مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ملزم کے خلاف مقدمہ پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 109، 419،420، 468 اور 471 کے تحت درج کیا گیا ہے، جب کہ ملزم سے مزید تفتیش بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں ایف آئی اے نے کارروائی کے دوران منگل 10 اگست کو بزنس مین کو بلیک میل کرنے کے الزام میں ماڈل افرا خان کو گرفتار کیا تھا۔

ماڈل گرل بزنس مین سے ایک کروڑ روپے بھتہ مانگ رہی تھی۔ ایف آئی اے کے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ افرا خان بزنس مین سے اب تک 3 لاکھ روپے ہتھیا چکی ہیں۔ حکام نے بتایا کہ سائبر کرائم ونگ نے ماڈل افرا خان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

Tabool ads will show in this div