خاتون میک اپ آرٹسٹ کامحمدعلی سدپارہ کو خراج عقیدت

اسماء نےاس سےقبل عمران اشرف کاروپ دھاراتھا
تصویر: سماء ڈیجیٹل

لاہور سے تعلق رکھنے والی اسماء نامی ڈیجیٹل کری ایٹر اور میک اپ آرٹسٹ نے کے ٹو کی مہم کے دوران لاپتہ ہنے والے کوہ پیما محمد علی سدپارہ کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

اسماء نے انسٹا پیج پر ویڈیو شیئرکی جس میں وہ بڑی مہارت کے ساتھ علی سد پارہ جیسا دکھنے کیلئے اپنے چہرے کے خدوخال کو میک اپ کی مدد سے تبدیل کررہی ہیں۔

انہوں نے کیپشن میں لکھا ' یہ سال محمد علی سدپارہ کے نام، اس یوم آزادی پرمیری یہ چھوٹی سی کاوش'۔

View this post on Instagram

A post shared by Asma Hanif (@asmah.mua)

پس منظرمیں علی ظفرکی آواز میں علی سدپارہ کیلئے گایا جانے والا گانا ' تم چلے آؤپہاڑوں کی قسم ' سنا جاسکتا ہے۔

خاتون میک اپ آرٹسٹ کی اس کاوش کو ان کے فالوورز کی جانب سے بیحد پسند کرتے ہوئے حیرت انگیز قرار دیا جارہا ہے۔

اسماء نے اس سے قبل ڈرامہ ‘رقص بسمل ‘میں عمران اشرف کے کردار موسیٰ جیسا انداز اپنا کرسبھی کرحیران کیاتھا۔ عمران اشرف نے ان کی یہ کاوش انسٹاپرشیئرکرتے ہوئے شکریہ کے ساتھ لکھا تھا کہ' یہ حقیقی آرٹ ہے جو مجھے بیحد پسند آیا '۔

View this post on Instagram

A post shared by Asma Hanif (@asmah.mua)

انسٹاگرام پرموسیٰ بننے کیلئے کیے جانے والے میک اپ کی جھلکیاں شیئر کرتے ہوئے اسماء نے بتایا تھا کہ وہ پہلی بار اپنے نین نقش کسی اور کے چہرے میں تبدیل کرنے جیسا کچھ مخلتف کررہی ہیں۔

رواں سال 5 اور 6 فروری کی درمیانی شب علی سدپارہ دیگر 2 ساتھیوں کے ساتھ سرد موسم میں کے ٹو سر کرنے کی کوشش کے دوران لاپتہ ہوئے تھے، انہیں 18 فروری کو مردہ قرار دے دیا گیا تھا۔ علی سد پارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے اور کئی انٹرنیشنل کوہ پیماؤں کو یقین ہے کہ انہیں کے ٹو سر کرنے کے بعد واپسی پر حادثہ پیش آیا۔

بعد ازاں 26جولائی کو کے ٹو بیس کیمپ فور کے قریب سے علی سدپارہ اور جان اسنوری کی لاشیں ملی تھیں۔

K-2

Imran Ashraf

ALI SADPARA

Tabool ads will show in this div