نوازشريف کی ميڈيکل رپورٹس لاہور ہائيکورٹ ميں جمع

ڈاکٹرز نے نوازشريف کوسفر کرنے سے روک رکھا ہے
NAWAZ-SHARIF-3-1

سابق وزيراعظم نواز شريف کی ميڈيکل رپورٹ  ان کے وکیل امجد پرویز نے لاہور ہائيکورٹ ميں جمع کروادی ہیں۔

تین صفحات پر مبنی ان رپورٹس کے مطابق نوازشريف دل، گردے اور شوگر کی بيماريوں ميں مبتلا ہيں۔ ڈاکٹرز نے نوازشريف کوسفر کرنے سے روک رکھا ہے۔ سابق وزیراعظم کو پارکس اور رش والی جگہ پر جانے سے بھی منع کیا ہے۔سابق وزیراعظم کی8جولائی2021 کی میڈیکل رپورٹ جمع کروائی گئی ہیں۔

اس سے قبل میڈیکل رپورٹس کو 4 دسمبر2019 اور 15 دسمبر2019 کو بھی عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنایا جا چکا ہے۔

پچھلے برس جولائی میں جمع ہونے والی میڈیکل رپورٹ میں درج تھا کہ ڈاکٹرز نے نواز شریف کو کرونا وباء کے باعث گھر سے باہر نکلنے سے روک دیا ہے، نواز شریف پلیٹ لیٹس، شوگر، دل، گردے اور ہائی بلڈ پریشر کے امراض میں مبتلا ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا  کہ نواز شریف کا وباء کے دوران کہیں باہر نکلنا جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے،وباء کے دوران نواز شریف کو انتہائی محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

 میڈیکل رپورٹ کے مطابق نواز شریف دل کے امراض کی وجہ سے انتہائی خطرے میں ہیں اور ان کے دل کو خون کی فراہمی مناسب نہیں ہو رہی ہے۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div