بلدیہ عظمیٰ کےتمام افسران وملازمین کو 30اگست تک ویکسی نیشن کروانےکی ہدایت

ورنہ تنخواہیں روک دی جائیں گی
Aug 11, 2021

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے واضح کیا ہے کہ 30اگست تک بلدیہ عظمیٰ کراچی کے افسران اور ملازمین کی ویکسی نیشن نہ ہونے کی صورت میں ان کی تنخواہیں روک دی جائیں گی۔

ترجمان سندھ حکومت وایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کے ایم سے بلڈنگ میں افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی نے ہدایت کی کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تمام ملازمین لازمی طور پر ماسک پہنیں گے۔ تمام افسران و ملازمین 30اگست تک ویکسی نیشن کروالیں۔

بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے واضح کیا کہ کرونا وائرس کے خاتمے کے لیے ویکسی نیشن کرانا لازمی ہے۔   شہرکومعمول پر لانے کے لیے تمام افراد حکومت کی ایس او پیز پر عمل کریں۔

Government Updates

Tabool ads will show in this div