رنگ روڈ کرپشن کیس: سابق کمشنرراولپنڈی کےجوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
ملزمان کو 25اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم

لاہور کی ضلع کچہری نے راولپنڈی رنگ روڈ کرپشن کیس میں سابق کمشنر راولپنڈی محمد محمود اور شريک ملزم وسیم علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی۔
عدالت نے دونوں ملزمان کو 25اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔
اینٹی کرپشن کے مطابق سابق کمشنر نے اختیارات سے تجاوز کر کے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے پر کام شروع کیا۔ سابق کمشنر راولپنڈی پر زمین ایکوائر کرنے کا الزام ہے۔
اس سے قبل 3اگست کو سابق کمشنر راولپنڈی محمد محمود نے ضمانت کے لیے اینٹی کرپشن عدالت سے رجوع کیا تھا۔
واضح رہے کہ 28جولائی کو لاہور کی ضلع کچہری نے رنگ روڑ راولپنڈی منصوبے میں مبینہ کرپشن اور بے ضابطگیوں کے کیس میں گرفتار سابق کمشنر راولپنڈی محمد محمود اور پروجیکٹ ڈائریکٹر وسیم تابش کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔
RAWALPINDI RING ROAD
تبولا
Tabool ads will show in this div