مبشر کھوکھر قتل کیس: ملزمان کا 5روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

انکا قتل شادی کی تقریب میں ہوا تھا
MUABSHIR KHOKHAR فائل فوٹو

لاہور کی مقامی عدالت نے صوبائی وزير اسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر کے قتل ميں ملوث ملزمان ناظم اور عمر حيات کا پانچ روزہ جسمانی ريمانڈ منظور کر ليا۔

بدھ 11اگست کو مرکزی ملزم ناظم سمیت دو ملزمان کو سخت سیکيورٹی حصار ميں کینٹ کچہری عدالت پيش کيا گيا۔

پولیس نے استدعا کی کہ ملزمان سے آلہ قتل اور پستول برآمد کرنا ہے لہٰذا ملزمان کا 15روزہ جسمانی ريمانڈ ديا جائے۔ تاہم عدالت نے ملزمان کا 5روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔

ملزمان کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی پولیس نے دفعہ 302، 324، 109، 148 اور 149 کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ جمعہ 6اگست کو صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بیٹے کے ولیمے کی تقریب کے دوران ملزم ناظم نے اسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر پر فائرنگ کر دی۔

مبشر کھوکھر سمیت 2 افراد شدید زخمی ہوئے تھے، جنہیں فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم اسد کھوکھر کے بھائی مبشر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

ملزم ناظم نے ابتدائی تفتیش میں بيان ديا تھا کہ شادی کی تقریب میں سوا آٹھ بجے آیا لیکن سیکیورٹی نے چیک ہی نہیں کیا۔ شادی کی تقریب میں مہمانوں کے ساتھ ہی جا کر بیٹھ گیا تھا، اس دوران اسد کھوکھر اور ان کے بھائی مدثر دو مرتبہ میرے پاس سے گزرے۔

ملزم کے بیان کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب واپس جانے لگے تو تینوں بھائی ساتھ تھے اور میں وزیر اعلیٰ کے پیچھے پیچھے مارکی سے باہر آگیا۔ وزیراعلیٰ گاڑی میں بیٹھے تو آگے بڑھ کر مبشر پر فائر نگ کر دی۔

ملزم نے بتایا کہ مبشر میرے بھائی بلے کے قتل میں ملوث تھا۔ قتل کی منصوبہ بندی خود کی اور پستول 40ہزار روپے ميں خريدا تھا۔

MUBASHIR KHOKHAR

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div