لاہور: بزنس مین کوبلیک کرنےپر ماڈل جوڈیشل ریمانڈ پرجیل منتقل
لاہور کی ضلع کچہری نے بزنس مین کو بلیک میل کرکے بھتہ مانگنے کے کیس میں ماڈل افرا خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر کوٹ لکھپت جیل بھیج دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ احمد عمران مظہر نے ملزمہ کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کیا۔ ایف آئی اے نے استدعا کی تھی کہ ملزمہ سے تفتیش، سوشل میڈیا اکاؤنٹ اور لیپ ٹاپ کی برآمدگی کے لیے جسمانی ریمانڈ منظور کیا جاٸے۔
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے مطابق ماڈل افرا خان نے ایک بزنس مین کے ساتھ غیر اخلاقی اور غیر مناسب حالت میں ویڈیو بنائی تھی جس کے ذریعے ماڈل بلیک میل کر رہی تھی۔
ماڈل گرل افرا خان بزنس مین سے ایک کروڑ روپے بھتہ مانگ رہی تھی جبکہ بزنس مین سے اب تک 5لاکھ روپے ہتھیا چکی ہے۔
ماڈل کی جانب سے مسلسل بلیک میل کیے جانے پر بزنس مین نے ایف آئی سے رجوع کیا جس پر سائبر کرائم ونگ نے ماڈل افرا خان کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا۔