چمن میں پاک افغان سرحد بدستور بند

تیاریاں مکمل نہ ہونےپر سرحد نہیں کھول سکے، افغان حکام

Pak Afghan Chaman border

چمن میں پاک افغان بارڈر آج چھٹے روز بھی پیدل آمدورفت اور تجارت کے لیے نہیں کھل سکی ہے۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد پر تیاریاں مکمل نہ ہونے کی وجہ سے آج 11اگست کو وہ پاک افغان سرحد کو نہیں کھول سکے۔

بندش کے باعث سرحد کے دونوں طرف مسافروں اور مال بردار ٹرکوں کی بڑی تعداد جمع ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کمشنر چمن جمعہ داد خان مندوخیل کا کہنا تھا کہ پاکستان چمن سے متصل پاک افغان سرحد کھولنے کے لیے تیار ہے، طالبان جب بھی سرحد کھولیں گے پاکستان بھی کھول دے گا۔

انہوں نے بتایا تھا کہ پاک افغان سرحد کو پاکستان کی جانب سے بند نہیں کیا گیا، پاکستان نے سرحد کو کھولنے کے حوالے سے طالبان کے ساتھ اتفاق کیا ہے۔ آئندہ سے پاک افغان سرحد کو عبور کرنے کے لیے پاکستان اور افغانستان کی دستاویز قابل قبول ہوں گی۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ پاک افغان سرحد صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کھلی رہے گی، پاکستان کا افغان طالبان سے کوئی رابطہ نہیں اور سرحد کی دوسری جانب افغان طالبان کا قبضہ ہے۔

CHAMAN

PAK AFGHAN BORDER

Tabool ads will show in this div