مانی شادی شدہ ہوتےتوبھی ان سےہی شادی کرتی

یہ بات بتانے پرکوئی پچھتاوا نہیں
[caption id="attachment_1839817" align="alignnone" width="800"] فائل فوٹو[/caption]

اداکارہ حرامانی کا کوئی انٹرویوایسا نہی ہوتا جس میں وہ اپنے شوہر مانی کی تعریف نہ کریں،کیونکہ شادی' کے بعد کامیاب ومستحکم کیریئربنانے میں حراکاسب سے زیادہ ساتھ مانی نے ہی دیا ہے۔

حرا اکثرکہتی ہیں کہ مانی جیسا دوسرا کوئی نہیں۔ اکثرانٹرویوز میں اپنی لواسٹوری سنانےپراداکارہ کو تنقید کانشانہ بھی بنایا گیا کیونکہ اس کا آغاز حرا کی جانب سے اپنی دوست کے موبائل فون سے مانی کا نمبرچرانے پرہواتھا، اس لیے تنقید کرنے والے مانتے ہیں کہ حرانے اپنی دوست کو دھوکہ دیا۔

حال ہی میں اردو نیوز کو دیے جانے والے ایک انٹرویو میں حرانے ایک بار پھر اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'لوگ تنقید کرتے ہیں کہ میں نے اپنی دوست کے موبائل سے مانی کا نمبر چرا کر اس سے رابطہ کیا تو مجھے یہ بات بتانے کا کوئی پچھتاوا نہیں اور جن کو تنقید کرنی ہے کرتے رہیں۔ مانی اتنے رئیل ہیں کہ وہ اگر شادی شدہ بھی ہوتے تو میں ان ہی سے شادی کرتی۔‘

حرا کا کہنا ہے کہ اپنی ہر کامیابی کا کریڈٹ مانی کو اس لیے دیتی ہوںکیونکہ ’مانی جیسا کوئی دوسرا نہیں ہے‘۔جس دوست کے موبائل سے مانی کا نمبر نکالا تھا اس سے اب بھی ان کی دوستی ہے۔

ڈراموں میں ٹریجک کردار ادا کرنے سے متعلق سوال پراداکارہ نے کہا کہ ' میں اصل زندگی میں بھی رو پڑتی ہوں۔ ڈراموں میں ہیروئن پر الزام لگتے ہیں وہ روتی ہے لیکن پھر آخر میں سب اسے ٹھیک کہتے ہیں تو میرے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا، میں نے 2 منگنیاں توڑیں۔ بعد میں وجوہات سامنے آئیں تو گھر اور خاندان والوں نے ٹھیک فیصلہ قرار دیا تو میں اس طرح کے کردار کرکے مطمئن ہوں مجھے ایسے کردار اچھے لگتے ہیں'۔

گوکاری کے میدان میں قسمت آزمائی پربات کرتے ہوئے حرا نے کہا کہ گانے کا شوق تھا لیکن جب 'سواری' کی آفر آئی تو ڈر رہی تھی کہ پتہ نہیں لوگوں کو پسند آئے گا یا نہیں تب مانی نے میری حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ تمہیں یہ گانا گانا ہے اور ڈر کو دل سے نکالنا ہے کیونکہ تم گاسکتی ہو۔

گانا(سواری)  شوٹ کرواکے گھر آئی تو مانی سے کہا کہ مجھے لگ رہا ہے کہ چھچھورے انداز میں پرفارم کرکے آئی ہوں لیکن مانی نے جب دیکھا تو کہا کہ ایسا بالکل بھی نہیں ہے۔ گانا ہٹ ہوا تو مجھے اعتماد ملا اس لیے میں اب یہ سلسلہ جاری رکھوں گی ۔

اداکارہ اچھی آفرملنے پرفلم میں کام کرنے کاارادہ رکھتی ہیں، ورنہ ان کا کہنا ہے کہ ڈراموں کی ہیروئن بن کر بھی مطمئن ہوں۔

سال 2008 میں مانی سے شادی کرنے والی اداکارہ کے 2 بچے ابراہیم اورمزمل ہیں۔ حرا کے کریڈٹ پر میرے پاس تم ہو، سُن یارا، غلطی، کشف ، دو بول سمیت دیگر مقبول ترین ڈرامے ہیں۔

Hira Mani

Tabool ads will show in this div