کرونا سےاموات:سندھ حکومت،ایدھی کے اعدادوشمارمیں واضح فرق

مرتضی وہاب کا ایدھی کو چیلنج
Aug 11, 2021

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/08/Covid-Death-Issue-Khi-Pkg-10-08-Ayaz.mp4"][/video]

سندھ میں کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال اور لاک ڈاؤن میں نرمی کےبعد صوبائی حکومت اور ایدھی فاؤنڈیشن کے اعداد و شمار ميں واضح فرق نظر آنے لگا۔

سندھ حکومت کی جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صوبے میں 4 روز کےدوران کرونا سے 105 اموات ہوئیں جبکہ ایدھی فاؤنڈیشن کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 141 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

سندھ حکومت نے یکم اگست کو کرونا سے صوبے بھر کی اموات 36 بتائیں تاہم اسی روز ایدھی فاؤنڈیشن نے صرف کراچی سے 37میتیں اٹھائیں۔

دو اگست کو سندھ حکومت نے کرونا سے سندھ بھر میں 12 اموات کی تصدیق کی جبکہ اسی روز ایدھی فاؤنڈیشن نے 33 کرونا مریضوں کی لاشیں منتقل کیں۔

تین اور چار اگست کو سندھ حکومت نے 29،28 اموات باالترتیب رپورٹ کیں لیکن ایدھی کی جانب سے 33، 38 میتیں اٹھائیں۔

صوبائی حکومت اور ایدھی فاؤنڈیشن کے اعداد و شمار میں 46 اموات کا فرق ہےجبکہ کئی دن سے تو ایسے بھی گزرے ہیں کہ ایک دن میں جتنی اموات سندھ حکومت نے صوبے بھر کی بتائیں۔

سربراہ ایدھی فاؤنڈیشن فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ یہ تو ممکن ہے کہ ان کا ادارہ کرونا مریضوں کی کچھ میتوں کی منتقلی نہ کرسکا ہو مگر جو میتیں اٹھائی گئی ہیں ان  تمام افراد کا مکمل ڈیٹا موجود ہے۔

واضح رہے کہ این سی او سی کے مطابق ملک بھرمیں آج بھی 81افراد انتقال کرگئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 4 ہزار 856 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 7.50 فیصد رہی۔

پاکستان میں مجموعی طور پر جاں بحق افراد کی تعداد 24ہزار 85ہوگئیں۔

COVID NEWS

Tabool ads will show in this div