یہ ہےلاہور میں اور فلم بھارتی بنارہے ہیں

ہیرامنڈی پرفلم:یاسرحسین کااظہار ناراضگی
تصویر: سماء ڈیجیٹل

اداکار یاسر حسین نے بالی وڈ کے کامیاب ترین ڈائریکٹرسنجے لیلا بھنسالی  کی جانب سے پاکستان کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے ریڈ لائٹ ایریا ہیرامنڈ پرفلم بنانے سے متعلق ناراضگی کااظہار کیا ہے۔

انسٹااسٹوریز میں سنجے لیلا بھنسالی کی فلم 'ہیرا منڈی' کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے یاسر نے سوال اٹھایا کہ ہم اپنی کہانیاں کب سنائیں گے۔

یاسر حسین نے لکھا ' یہ ہے لاہور میں اور مووی بھارتی بنا رہے ہیں، پھرہم کہیں گے سب غلط دکھایا۔ پتہ نہیں ہم اپنی چیزوں کے بارے میں کب بات کریں گے۔ اپنی کہانیاں کب سنائیں گے'۔

یاسر سے قبل جنوری میں یہ خبرسامنے آنے کے بعد اداکارہ منشاء پاشابھی اپنی ٹویٹ میں کہہ چکی ہیں کہ بھارت  ہیرا منڈی پر فلم بنارہا ہے کیونکہ ہم ایک ایسے ملک میں رہتے ہیں جہاں افسانوی کہانیاں سنسر ہوتی ہیں اوردوسروں کو بیشتر مواقع حاصل ہوجاتے ہیں۔

منشا پاشا کا کہنا تھا کہ دوسرے ہمارے آبائی نظریات پر فلمیں بناتے ہیں انہیں برانڈ بناکر فروخت کرتے ہیں،افسوس آخر میں یہ رہ جائے گا کہ ہم اپنی کہانیاں دوسروں کے منہ سے سنیں گے ۔

اس سے قبل جنوری 2021 کے آغاز میں بالی ووڈ ہنگامہ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ  سنجے اس پروجیکٹ پرگزشتہ 13 سال سے کام کررہے تھے، یہ ویب فلم او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر پیش کی جائے گی۔

View this post on Instagram

A post shared by Netflix India (@netflix_in)

اطلاعات تھیں کہ فلم کی کاسٹ کیلئے عالیہ بھٹ کے نام کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ، اس کے علاوہ دیگر اے کلاس اداکاراوں ایشوریہ رائے، مادھوری ڈکشٹ، دپیکا پڈوکون اورودیا بالن کے ناموں پرغورکیا جارہا ہے۔

بالی ووڈ ہنگامہ کے ذرائع کے مطابق ہیرامنڈی کو بڑے پیمانے پرتیارکیاجارہا ہے ، سنجے ذاتی طور پرفلم کی کاسٹنگ دیکھ رہے ہیں اورفلم کی ہدایتکاری ان کے سابق معاون وبھوپوری کریں گے جو اس سے قبل ایوشمان کھرانہ کی فلم ”ہوائی زادہ” کی ڈائریکشن کے علاوہ بھنسالی کی فلم ”گزارش” کے مکالمے بھی لکھ چکے ہیں۔فلم کی عکسبندی کا آغاز 2021 کی پہلی سہہ ماہی میں کیا جائے گا۔

سنجے لیلا بھنسالی کی آنے والی فلم اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ ” گنگو بائی کاٹھیا واڑی” ہے جو بھارتی مصنف حسین زیدی کی کتاب ” دی مافیا کوئینز” پرمبنی ہے۔

اس سے قبل یہ قیاس آرائیاں بھی کی جارہی تھیں کہ گنگوبائی کاٹھیا واڑی اور ہیرا منڈی ایک ہی منصوبہ ہیں، تاہم یہ طوائفوں سے متعلق 2 مختلف اسکرپٹس ہیں۔ ہیرامنڈی لاہور میں ریڈ لائٹ ایریا سے متعلق ہے جبکہ گنگوبائی کاٹھیا واڑی کی کہانی ممبئی کے علاقے کماٹھی پورا میں قحبہ خانے کی مالکن کے حقیقی کردار کے گرد گھومتی ہے۔

Heera Mandi

Yasir Hussain

sanjay leela bhansali

Tabool ads will show in this div