کرینہ کپور کی اداکاری کے بعد پروڈکشن کے دنیا میں انٹری

فلم ہنسل مہتا کی طرف سے ہدایت کی جائے گی

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور گزشتہ کئی سالوں سے فلم انڈسٹری میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔

اداکاری اور ماڈلنگ کی دنیا سے پرے حال ہی میں کرینہ کپور نے اپنی ایک کتاب ’کرینہ کپور پریگننسی بائبل‘ بھی لانچ کی ہے اور اب وہ انڈسٹری میں ایک پروڈیوسر کی حیثیت سے کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کرینہ کپور اب بھارت کے چھوٹے پردے کی پروڈیوسر ایکتا کپور کے ساتھ ایک فلم بنانے جارہی ہیں۔

ایکتا کپور کی بالاجی ٹیلی فلموں کے ساتھ مل کر، ابھی تک بلا عنوان فلم ہنسل مہتا کی طرف سے ہدایت کی جائے گی۔

فلمساز ہنسل مہتا کا کہنا ہے کہ اس فلم کے زریعے ہم کرینہ کے ساتھ ایک تازہ ، دل لگی اور موڈی تھرلر تخلیق کرنا چاہتے ہیں جو کہ مجھے اُمید ہے کہ ایک اداکار کے طور پر ان کی بے پناہ صلاحیتوں کے ساتھ انصاف کرے گا۔

kareena kapoor

Ekta Kapoor

Tabool ads will show in this div